صحت

حافظ ہدایت رسول کا انتقال،پورے علاقے میں سوگ کی لہر

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

اللہ تعالیٰ نے جب سے دنیا بنائی ہے تب سے موت کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں یا آئیں گے سب کو نا چاہتے ہوئے بھی موت کے راستے سے ضرورگزرنا پڑے گا۔ یہ اللہ کا نظام ہے۔ جو زندہ ہے اسے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے۔ کل رامپورکٹرہ میں خادم القرآن حافظ ہدایت رسول کے انتقال سے پورے علاقے میں سوگ کی ایک لہر دوڑ گئی۔

 مرحوم کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے مختلف مقامات پر قرآن کی خدمات انجام دے رہیں تھے۔ انہوں نے موضع انکھا میں مدرسہ شاہ عبداللہ امدادالعلوم میں آٹھ سال ، سعادت گنج کے مدرسہ غوثیہ فیضان رسول میں پانچ سال اور چار سال اپنے آبائی گاؤں رامپورکٹرہ میں قرآن کی خدمات انجام دیں۔ ان کے سیکڑوں شاگردوں میں سے پچاس کے قریب حافظ قرآن بن چکے ہیں۔

ہمیں امید ہے قرآن کی یہی خدمت ان کے لیے درجات کی بلندی اور مغفرت کا ذریعہ بنے گی۔ ان کی تدفین میں قرب و جوار کے کثیر لوگوں نے شرکت فرمائی۔ ان کی نماز جنازہ انہیں کے بھتیجے حافظ غلام رسول نے پڑھائی اور رامپورکے عیدگاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago