Urdu News

ملک میں کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں گراوٹ

کورونا وائرس

نئی دہلی، 16 اگست

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز تین ہزار سے کم ہو کر تقریباً 3.85 لاکھ رہ گئے ہیں۔

اتوار کو ملک میں 17 لاکھ 43 ہزار 114 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 54 کروڑ 58 لاکھ 57 ہزار 103 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32937 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 25 ہزار 513 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 909 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 11 ہزار 924 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں ، فعال کیس 3389 کم ہوکر تین لاکھ 81 ہزار 947 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 417 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 31 ہزار 642 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.20 فیصد، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 256 کے اضافے کے ساتھ 66731 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5352 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 6186223 ہو گئی ہے، جبکہ 179 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 134909 ہو گئی ہے۔

Recommended