Urdu News

ملک کی چھبیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی: وزارت صحت

ملک کی چھبیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی: وزارت صحت

ملک کی چھبیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی: وزارت صحت

ملک میں کورونا کے معاملات میں مستقل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، 26 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آرہی ہے۔ اس کے علاوہ مثبت معاملات کی شرح میں بھی کمی آرہی ہے۔ ان میں مہاراشٹرا ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، کیرالہ، گجرات اور دہلی شامل ہیں۔

منگل کے روز پریس کانفرنس میں ، وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں ، کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کورونا کے فعال معاملات اب آٹھ ریاستوں میں ہیں ، جو پہلے 11 ریاستوں میں ہوا کرتے تھے۔ اسی طرح 10 ریاستیں ایسی ہیں جن میں ایک لاکھ سے 50 ہزارفعال معاملات ہیں جن میں گجرات اور چھتیس گڑھ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسی 18 ریاستیں ہیں جن میں 50 ہزار سے بھی کم فعال معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو ، منی پور، میگھالیہ اور سکم وغیرہ کچھ ایسی ریاستیں ہیں جہاں اب بھی کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان ریاستوں میں بھی مثبت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ٹیسٹ پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمام اضلاع کے ضلعی کلکٹروں سے میٹنگ کرکے اس سلسلے میں ہدایات دی ہیں۔

Recommended