Urdu News

کووروناسے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں کی بہ نسبت زیادہ

@COVIDNewsByMIB

نئی دہلی ، 06 جون (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسوں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ایک لاکھ 14 ہزار ، 460 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جب کہ اس بیماری سے 2677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 1 لاکھ ، 89 ہزار ، 232 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 دنوں سے مسلسل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔

 ملک میں نئے کیسز کی شرح یعنی پازیٹویٹی شرح میں کمی آئی ہے۔ پازیٹویٹی ریٹ گزشتہ 13 دن سے مسلسل 10 فیصد سے نیچے ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میںپازیٹویٹی شرح 5.62 فیصد رہی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے 28809339 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 346759 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 1477799 ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 297984781 مریض کورونا سےصحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جوراحت کی بات ہے۔ صحت یابی کی شرح میں بہتری آرہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔

اس دوران سنیچر کو 33لاکھ 53ہزار 539افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار 417 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 114460 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 9ہزار 339ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 98ہزار 232مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 69لاکھ 84 ہزار 781 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 77ہزار 449کم ہو کر 14لاکھ 77ہزار 779 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.13 فیصد پر آگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2677 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 46ہزار 759ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔

Recommended