Urdu News

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی، 24 گھنٹوں میں 14 ہزار نئے مریض

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی، 24 گھنٹوں میں 14 ہزار نئے مریض

نئی دہلی، 29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 14 ہزار 348 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 198 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک بھر میں 805 مریضوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔

کیرالہ کورونا کے معاملات میں پورے ملک میں سب سے زیادہ تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں سات ہزار 838 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں 90 اموات درج کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر 1.12 فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ 25 دنوں سے روزانہ انفیکشن کی شرح دو فیصد سے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ، 42 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 334 ہے۔

ایک راحت کی خبر ہے کہ اب تک تین کروڑ 36 لاکھ 27 ہزار 632 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک کل 60 کروڑ، 58 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 104 کروڑ، 82 لاکھ اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

Recommended