نئی دہلی،04فروری(انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تھوڑی اور کمی آئی ہے۔ جمعہ کی صبح تک گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ49ہزار394نئے مریض ملے ہیں۔ اس درمیان کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ46ہزار،674رہی۔ حالانکہ اس مدت میں 1072کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک میں تیسرے مقام پر آ گیا ہے جہاں سب سے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔ورڈومیٹر ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے اموات کے معام لہ میں امریکہ سرفہرست ہے، جہاں اب تک اس وبا سے 9 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس کے بعد برازیل کا مقام ہے جہاں کورونا کے سبب 6 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
دریں اثنا، کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلہ 13 فیصد کی کمی کے ساتھ ملک بھر سے آج ایک لاکھ 49 ہزار 394 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2 لاکھ 46 ہزار 674 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ مجموعی طور پر اب تک ملک کے 4 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں فی الحال 14 لاکھ 35 ہزار 569 کورونا کیسز فعال ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ 9.27 فیصد ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز 55 لاکھ 58 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں، جس کے بعد اب تک کورونا ویکسین کی 168.47 خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔