نئی دہلی،18فروری(انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا کی رفتار آہستہ آہستہ کمزور پڑرہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں جمعہ کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز تعداد 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس مدت میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد66ہزار254ہے۔ اس دوران کورونا متاثرین 492مریضوں کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے 25920 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
یہ تعداد گزشتہ روز سے 4837 کم ہے۔ اس دوران ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد4کروڑ،19لاکھ،77ہزار،238ہوگئی ہے۔ اس دوران ری کوری ریٹ بڑھ کر98.12فیصد ہوگیا ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر2لاکھ،92ہزار092تک پہنچ گئی ہے۔ روزنامہ مثبت مریضوں کی شرح2.07فیصد ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 12لاکھ 54ہزار سے زیادہ ٹسٹ کئے گئے۔ اب تک کل75کروڑ68لاکھ ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔
کورونا سے جنگ: ملک میں 174.64 کروڑ ویکسین لگائے گئے
کورونا کے خلاف جنگ میں مؤثر ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 34 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 174 کروڑ 64 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 171 کروڑ 76 لاکھ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 11.41 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔