Urdu News

گھریلو اور عالمی قبولیت کے لیے تشخیصی ٹیسٹ

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال

 

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

آیوروید علاج کی منصوبہ بندی صرف تشخیصی ٹیسٹ کی بنیاد پر نہیں، بلکہ کسی فرد کی صحت مندی یا بیماری کی حالت کے متعدد پیمانوں جیسے کہ پراکرتی، اگنی، ستمے وغیرہ کے مطابق کی جاتی ہے۔ ڈرگز  اور کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کے پہلے شیڈول کے تحت جس کی وضاحت ڈرگز اور کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کے سیکشن 3 (اے) اور اس میں موجود ضابطوں میں کی گئی ہے،  آیوروید طریقۂ طب کی 59 مستند کتابوں، سدھ طریقۂ طب کی 31 مستند کتابوں  اور یونانی طریقۂ طب کی 14 مستند کتابوں  کا ذکر ہے۔  ان مستند کتابوں میں مذکور دواؤں/پودوں  کو کلاسیکی آیوروید، سدھ اور یونانی ادویات تصور کیا جاتا ہے۔

آیوش کی وزارت کے ماتحت دفتر، فارماکوپیا کمیشن برائے ہندوستانی ادویات اور ہومیو پیتھی (پی سی آئی ایم او ر ایچ)، ان دواؤں کے لیے فارماکوپیئل معیارات اور فارمولے سے متعلق تصریحات مرتب کرتا ہے، جو اس میں شامل دواؤں کی شناخت، پاکیزگی اور طاقت کا پتہ لگانے کے لیے سرکاری خلاصہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔  آیوروید، سدھ، یونانی اور ہومیو پیتھی کے بارے میں ابھی تک شائع ہونے والی فارماکوپیا اور فارمولوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

آیوش نظام

حصہ-1، ایک دوا

حصہ-2، فارمولہ بنانے کا عمل

میزان

  1.  

آیوروید

645

01+202 تنہا کوالٹی کا معیار

848

  1.  

سدھ

139

01 تنہا کوالٹی کا معیار

140

  1.  

یونانی

298

01+202 تنہا کوالٹی کا معیار

499

  1.  

ہومیمو پیتھی

1117

1117

اے ایس یو اور ایچ نظام میں  شائع شدہ کل مونوگراف

2199

405

2604

 

 

وزارت آیوش کے تحت کام کرنے والے  آیورویدک سائنسز میں تحقیق کا مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس) کلاسیکی آیوروید سے متعلق فارمولوں کی توثیق کے لیے کلینکل مطالعہ کر رہا ہے تاکہ شناخت شدہ مرض/حالات  کے کلینکل تحفظ اور اثرانگیزی کے بارے میں ٹھوس ثبوت حاصل کیا جا سکے۔  آیورویدک کے علاوہ، حیاتیاتی سرگرمیوں اور زہر سے حفاظت کے مطالعے کے لیے جڑی بوٹیوں سمیت دواؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

سی سی آر اے ایس کے ذریعے کلینکل ریسرچ کے تحت ابھی تک 159 کلاسیکی آیوروید کی دواؤں کی توثیق کی جا چکی ہے جن میں  بیماری کی 35 حالتوں پر مبنی  ارجن رشٹا، آروگیہ وردھنی وٹی اور چیون پراش شامل ہیں۔ حیاتیاتی سرگرمیوں کے لیے جڑی بوٹیوں سمیت 175 آیورویدک دواؤں  کی جانچ کی گئی ہے اور زہر سے حفاظت کے مطالعہ  کے لیے،  جڑی بوٹیوں سمیت 69 آیورویدک دواؤں کی جانچ کی گئی ہے۔ یہ سبھی کام فارماکولوجیکل ریسرچ کے تحت کیا گیا ہے۔ تحقیق میں سامنے آنے والے نتائج کو معروف جرائد میں شائع کیا جا رہا ہے۔

Recommended