Urdu News

انڈیا اسٹیک کے تحت 9800 سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیبس قائم ہو سکے

AIIMS

 

چار جولائی سے 9 جولائی 2022 تک ڈیجیٹل انڈیا ویک تقریبات کے حصے کے طور پر ایک تین روزہ مخصوص پروگرام بعنوان ‘‘ انڈیا اسٹیک نالج ایکسچینج’’ 7 جولائی سے 9 جولائی 2022 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ورچوئل پروگرام کے حصے کے طور پر 8 جولائی کو 4 سیشن ہوئے۔

ہیلتھ اسٹیک

پہلا موضوعاتی سیشن ‘‘ ہیلتھ اسٹیک’’ پر ہوا۔ ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، این ایچ اے ، نے کووِن پر اپنے خیالات پیش کئے، جس کے ذریعے کووڈ کی 2 ارب خوراکیں ی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اتنا متحرک  اور مضبوط ہے کہ دن میں 25 ملین اے پی آئی کو ہینڈل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفائیڈ ہیلتھ انٹر فیس صحت نگہداشت کے مختلف نظام آپس میں مربوط کرے گا۔ ڈاکٹر پروین گیدم، ایڈیشنل سی ای او، این ایچ اے اور مشن ڈائرکٹر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن نے اے بی ڈی ایم کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور الیکٹرونک ہیلتھ ریکارڈ پر زور دیا۔ ڈاکٹر سیما کھنہ، ڈی ڈی جی، این آئی سی، آروگیہ سیتو پر روشنی  ڈالی۔ ڈاکڑ سنجے سود، پروجیکٹ ڈائرکٹر سی ڈی اے سی نے اجلاس کی کارروائی چلائی اور ای-سنجیونی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جس سے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے 8.1 ملین لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

ایگری اسٹیک

جناب جے ستیہ نارائن، اعلیٰ مشیر، سی فور آئی آر انڈیا، ورلڈ اکنومک فورم نے کلیدی خطبہ دیا، جس کا موضوع تھا‘‘ آئیڈیا -انڈیا ڈیجیٹل ایکوسسٹم فار ایگریکلچر’’۔ انہوں نے ہندوستان میں زرعی شعبے کو درپیش چیلنجوں کی بات کی اور ‘‘ آئیڈیا’’ کے مبنی بر قدر طریقہ کار پرروشنی ڈالی۔ ایگری اسٹیک اجلاس کی کارروائی ڈاکٹر رنجنا ناگپال نے چلائی، جو سینئر ڈی ڈی جی، این آئی سی ہیں اور پینل کے شرکاء میں جناب راجیو چاؤلا، چیف نالج آفیسر اینڈ ایڈوائزر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، ڈاکٹر ونے ٹھاکر، چیف آپریٹنگ آفیسر، این ای جی ڈی، ایم ای آئی ٹی  اور ڈاکٹر کپل  اشوک بندرے، ڈائرکٹر زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت شامل تھے۔ پینل اس نیتجے پر پہنچا کہ زراعت سے متعلق جتنے نظام ہیں انہیں مربوط کرنا ہی صحیح راستہ ہے اور ‘‘ آئیڈیا’’ اسی کام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اسکلنگ اسٹیک

ڈاکٹر جے دیپ کمار مشرا، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای   آئی ٹی وائی نے ٹیکنالوجی اسٹیک فار اسکلنگ اجلاس کی نظامت کی۔ اس اجلاس کے لئے پینل شرکاء تھے، جناب ہیمانگ جانی، سکریٹری، کپیسٹی بلڈنگ کمیشن، محترمہ دیپتی اپادھیائے، ڈائرکٹر اے آئی ایم (نیتی آیوگ) اور محترمہ کیرتی سیٹھ، سی ای او ، نیسکوم (این اے ایس ایس سی او ایم)۔ ان معزز شرکاء نے مشن کرم یوگی اٹل ٹنکرنگ لیب، فیوچر اسکل پرائم اور ڈیجیٹل لٹریسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ 9800 سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیب ٹیکنالوجی اسٹیک اور حکومت اور بیرونی ایجنسیوں کے تیار کردہ دیگر پلیٹ فارموں کی وجہ سے ممکن ہو سکے۔

اس دن کے آخری اجلاس کا موضوع تھا ‘‘ ڈیجیٹل شمولیت اور جولوگ  ابھی تک جوڑے نہیں جا سکے ہیں، انہیں جوٹا’’

ڈیجیٹل شمولیت اور باقیماندہ لوگوں کو جوڑنا

اس اجلاس کی کارروائی جناب سشیل پال جوائنٹ سکریٹری، وزارت الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اجلاس میں حصہ لینے والوں میں جناب ابھیشیک سنگھ، سی ای او، مائی گوو، جناب سنجے کمار  راکیش، سی ای او، کامن سروس سیکٹر ( سی ایس سی)، جناب اتل اگروال، ایڈیشنل ڈائرکٹر، این ای جی ڈی اور ڈائرکٹر پدمجا جوشی، سینئر ڈائرکٹر، سی ڈی اے سی شامل ہیں۔ پینل نے نتیجہ اخذ کیا کہ خدمات کی مؤثر طور پر فراہمی میں ٹیکنالوجی سے متعلق چیلنج کلیدی حیثیت نہیں رکھتے ہیں، بلکہ زیادہ محنت اور کوشش پر وسس کی ازسر نو تشکیل ، مینجمنٹ میں تبدیلی اور فریقوں کی گنجائش سازی پر ہوئی ہے۔

ریکارڈ شدہ سیشن کارروائیوں کو لنک پر  https://www.youtube.com/DigitalIndiaofficial دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈیا اسٹیک نالج ایکسچینج 2022 کا آخری دن 9 جولائی 2022 کو ہوگا۔

Recommended