Urdu News

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے، کووڈ -19 کے نئے ایکس ای ویر ئنٹ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

 

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ  مانڈویا نے آج کو وڈ-19 کے نئے  ایکس ای  ویرئنٹ پر  ملک کے  کلیدی ماہرین اورعہدے داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ملک میں کووڈ-19 کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے  انہوں  نے  نئے ویرئنٹس اور معاملات کی جاری نگرانی کو بڑھانے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/frame_0_delay-0.01sQ30H.jpg

طبی بنیادی ڈھانچہ   اور وسائل کے محاذ  پر ڈاکٹر مانڈویا نے   افسران کو کووڈ کے علاج کے لئے  درکار   لازمی ادویہ   کی دستیابی کا مستقل  جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری ٹیکہ  کاری مہم  میں  تیزی لائی جائے اور تمام اہل افرادکی ٹیکہ کاری  کی جائے ۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے پول،رکن ،  صحت  ،  نیتی آیوگ ، جناب  راجیش  بھوشن   ،  سکریٹری  ،  صحت  ،  ڈاکٹر رندیپ   گلیریا  ،  ڈائریکٹر ، ایمس  ،  ڈاکٹر بلرام  بھارگو  ،  ڈی جی ، آئی سی ایم آر ، ڈاکٹر این کے اروڑہ ،  این ٹی اے جی آئی  اور  صحت کی وزار  ت  کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ 

Recommended