Urdu News

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے مہاراشٹر کے پونے میں پانچویں علاقائی جائزہ میٹنگ

آیوش کے مرکزی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے کا دورہ کیا

 نئی دہلی،2 جولائی 2022/

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے مہاراشٹر کے پونے میں پانچویں   علاقائی جائزہ میٹنگ کے  ایڈیشن – ' آیوشمان سنگم' کا اہتمام

 30 جون سے  یکم جولائی 2022 کو کیا۔ یو پروگرام میں آیو شمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ی ایم جے اے وائی) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم) کی دو اسکیموں سے وابستہ ماہرین نے حصہ لیا۔  تمام شراکت دار گجرات، گوا، راجستھان، مہاراشٹر، دادر اور نگر حویلی اور دمن ۔ دیو کی ریاستوں/یو ٹی میں سے تھے ۔ جائزہ میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، این ایچ اے نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر شرما نے اے بی ی ایم جے اے وائی کے کامیاب نفاذ کے لیے مغربی زون کی کوششوں اور تعاون کی تعریف کی۔

دو روزہ بات چیت نے مغربی خطہ کی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی  اور اےبی ڈی ایم  دونوں اسکیموں کے ذریعہ کی گئی پیشرفت کے جائزے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ہم آہنگ سوچ کے تبادلے کی راہیں پیدا کیں۔

پروگرام کے ساتھ ساتھ، 1 جولائی 2022 کو تقریباً 1000 ڈاکٹروں کو پی ایم-جے اے وائی اسکیم کے تحت فراہم کردہ مثالی شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

خطبہ دیتے ہوئے ہندوستان کی وبائی بیماری کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کے کردار اور ٹیکہ کاری مہم کے رول آؤٹ پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شرما نے کہا، ' اس کے تناظر میں، کوون پلیٹ فارم ہندوستان کی ویکسینیشن مہم کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن جذبے کے لحاظ سے یہ ہمارے ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کا نیٹ ورک ہے جس نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنایا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہماری برادری نے نہ صرف وبائی امراض کے خلاف ہماری لڑائی میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ انہوں نے آیوشمان بھارت امبریلا یا جامع اسکیم پی ایم-جے اے وائی جیسی اہم صحت کی دیکھ بھال والی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔'

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر پردیپ ویاس، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ سرکاری صحت، حکومت مہاراشٹر نے ڈاکٹروں اور طبی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے ملک کے ڈاکٹر جو بے لوث کام کرتے ہیں ان کی مثالی خدمات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ آج، ہم ان میں سے چند ایک کو اپنے معاشرے میں ڈاکٹروں کے اجتماعی تعاون کے لیے شکر گزاری کے طور پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور میں ان سب کو صحت کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ان کی لگن کے لیے سلام پیش کرتا ہوں۔ آئیے ہم سب قوم کی خدمت میں بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل کوشش کرنے کا عہد کریں ۔'

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وپل اگروال، ڈپٹی سی ای او، این ایچ اے نے کہا: 'میرے خیال میں یہ صرف ایک کام نہیں ہے، یہ ایک چیلنجنگ عزم اور خدمت ہے جسے ہمارے ڈاکٹر اپنے چہرے پر کوئی شکن لائے بغیر کرنے کا انتظام کرتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے، ہم جانتے ہیں کہ وبائی بیماری کا ارتقاء جاری رہے گا، اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والی برادری کو بھی اس ارتقاء کی رفتار سے مطابقت رکھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس کھیل میں آگے رہیں اور تمام مریضوں کو اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے ۔'

ڈاکٹر نیلیما کیرکتہ، پرنسپل سکریٹری، پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، حکومت مہاراشٹر اور ڈاکٹر سدھاکر شندے، سی ای او اسٹیٹ ہیلتھ اتھارٹی ایشورنس سوسائٹی، مہاراشٹر بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

پی ایم -جے اے وائی اسکیم سے منسلک طبی برادری کو مستقل بنیادوں پر انعام دینے اور پہچاننے کی اپنی کوشش   کو جاری رکھنے کے مقصد کے ساتھ،   این ایچ اے نے درج ذیل اہم اقدامات کے آغاز کا اعلان کیا:

آیوشمان بھارت اتکریسٹ چکتسک سمان: آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی  ماحولیاتی نظام میں کام کرنے والے پانچ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں کو اعزاز دینے کے لیے ایک ایوارڈ ۔

آیوشمان بھارت اتکریسٹ چکتسالیہ سمان : ہر ریاست میں آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی  کے تحت ایک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہسپتال کے لیے ایک ایوارڈ۔

آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی  فیلوشپ: اس کے تحت، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے زیادہ سے زیادہ پانچ پیشہ ور افراد کو آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت تحقیق کرنے کے لیے ایک سال کی فیلوشپ گرانٹ دی جائے گی۔

یہ تمام ایوارڈز ستمبر 2022 میں اے بی پی ایم جے اے وائی کی سالگرہ کی تقریب کے دوران دیئے جائیں گے۔ پی ایم جے اے وائی کو نافذ کرنے والی مختلف ریاستوں اور یوٹیز میں ریاستی صحت ایجنسیوں کے عہدیداروں اور ڈاکٹروں نے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کی اور اس نے پورے ہندوستان میں اسی طرح کی پروقار تقاریب کا آغاز کیا۔

Recommended