صحت

کیا آپ کے بھی بال سردیوں میں ہو جاتے ہیں روکھے سوکھے؟آزمایئے یہ کچھ گھریلوں نسخے

نئی دہلی،26 دسمبر(انڈیا نیریٹو)

آمنہ فاروق

جیسا کے آپ سب جانتے ہی ہیں کہ موسم سرما کی شروعات ہو گئی ہے۔ویسے تو سردیوں کا موسم لوگوں کو کافی پسند ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں ہمارے بالوں اور جلد کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس موسم میں بال گرنے لگتے ہیں اور بہت زیادہ روسی بھی ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے بال بے جان اور روکھے نظر آتے ہیں۔اگر آپ بھی بالوں کی اسی پریشانی سے گزر رہیں ہیں تو یہ ہیں کچھ گھریلوں نسخے۔

گرم تیل کی مالش

 ناریل کے تیل میں میتھی دانا ملا کر پکا لیں۔اس تیل کو گرم کرکے لگایئں۔گرم تیل کی مالش سے بالوں پر بہت فرق پڑتا ہے۔ناریل کا تیل سردیوں میں بالوں کے لیئے کافی اچھا مانا جاتا ہے۔

بالوں کو دھونے سے پہلے بھاپ دیں

گرم تیل کے لگانے کے بعد اپنے تیل والے بالوں کو دھونے سے پہلے تھوڑی سی بھاپ دیں کیونکہ بھاپ سے بالوں کے تیل کو کھوپڑی اور بالوں میں بہتر طریقے سے داخل کرنے اور جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہ ہلکی گرم جوشی جو ہم دے رہے ہیں وہ خون کی بہتر گردش میں بھی مدد کرتی ہے جس کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما ہوتی ہے۔

میتھی کے بیج کا پانی

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ میتھی کے کچھ دانے رات بھر پانی میں بھگو دیں اگلی صبح اس پانی کو چھان لیں اور اس پانی کو بالوں کی کللا کے طور پر استعمال کریں۔ پہلے بالوں میں شیمپو کر لیں اور پھر اس میتھی کے پانی کو اپنے بالوں میں لگائیں اور اسے 10 منٹ تک رہنے دیں اس کی بو بہت کڑوی ہے لیکن آہستہ آہستہ آپ کے بال اتنے صحت مند اور چمکدار ہو جائیں گے کہ آپ کو بو آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago