Urdu News

مرکزی وزیر صحت 24 جون سے 26 جون 2022 تک پڈوچیری اور چنئی کے تین روزہ دورہ پر ہیں

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

 

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  24 جون سے 26 جون 2022 تک پڈوچیری اور چنئی کے دورہ پر ہوں گے ۔قابل تعاون شرکت اور پروگرام اور اقدامات کے نفاذ پرتوجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے مرکزی وزیر صحت کا دورہ جامع نقطہ نظر کے ذریعہ دیرپا ،لچکدار اور پائیدار صحت نظام کو مستحکم بنانے کی کوششوں کی توثیق کرتا ہے ۔

پڈوچیری میں مرکزی وزیر صحت

 ریاست میں صحت نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  آج پڈوچیری کے دورہ پر ہیں ۔پڈوچیری میں مرکزی وزیر صحت لیفٹیننٹ گورنر ،وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ،پڈوچیری کی موجودگی میں طبی انٹومولوجی میں تربیت کے لئے کارکردگی کے بین الاقوامی مرکز(وی سی آر سی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔اسی طرح وہ وی سی آر سی میں جدید ترین سہولیات کا دیدار کریں گے اور طلبا اور اساتذہ ممبران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ان تمام مصروفیات کے بعد وی سی آر سی کے ڈائریکٹر ایک پرزینٹیشن دیں گے۔

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ کے جواہر لال انسٹی ٹیوٹ (جے آئی پی ایم ای آر) میں ڈاکٹر مانڈویہ عوامی صحت کے بین الاقوامی اسکول کا افتتاح کریں گے اور طلبا اور اساتذہ سے بات چیت کریں گے۔

ایک مشترکہ میٹنگ میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ،صحت کی وزارت اور کھاد کی وزارت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کا کِل پتھوپاتو میں صحت اور تندرستی کے مرکز کے دورےاورای کنسلٹینسی اور ای سنجیونی کا جائزہ لینے کا بھی پروگرام ہے۔

چنئی میں مرکزی وزیر صحت

چنئی دورہ کے دوران ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ تمل ناڈو حکومت کے ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال  کادورہ کریں گے جہاں سے وہ  ورچوئل طریقے سے اودھی میں سی جی ایچ ایس ویلنیس سینٹر اور لیب کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ڈاکٹر مانڈویہ  این ایچ ایم کے بہترین طرز عمل پر پرزینٹیشن اور جائزہ کے بعد ریاست میں قومی صحت مشن (این ایچ ایم ) کے مشن ڈائریکٹر کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔

پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تحقیق و ترقی کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ،دانشورانہ املاک(آئی پی) اور بنیادی علم کے ذریعہ نئی ٹیکنالوجی ،ایپلی کیشنز اور صنعت کاری کی سرپرستی تیار کرنی ہے۔ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سی آئی پی ای ٹی میں سہولیات کے دورہ کے دوران پیٹو کیمیکلس ،انجینئرنگ او ر ٹیکنالوجی(سی آئی پی ای ٹی)  کے مرکزی ادارے میں ٹیکنالوجی کے نئے مرکز کا سنگھ بنیاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر مانڈویہ کامدراس کھاد لیمیٹڈ (ایم ایف ایل) ،منالی اور تمل ناڈو میڈیکل سروسز ، کاروپوریشن لیمیٹڈ ،ٹی این ایم ایس سی ،ادویات کے گودام، انا نگر جانے کا بھی پروگرام ہے۔

 

Recommended