Urdu News

ڈی آر ڈی او نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنی دوا لانچ کی

ڈی آر ڈی او نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنی دوا لانچ کی

ہندوستان میں دریافت کی گئی کرونا کی دوا آج  لانچ

نئی دہلی ، 17 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے درمیان راحت بھری خبر آئی ہے۔ یہ خبر ملک کی دفاع کے لیے طرح طرح کے ایجادات کے لیے وقف ڈی آر ڈی او نے دی ہے۔

 اس تنظیم کے ذریعہ دریافت کی جانے والی ایک نئی دوا سے کورونا مریضوں کا علاج بہت تیز ی سے ہو سکے گا۔ نئی دوا ’2۔ ڈی جی‘کے نام سے آج لانچ ہونے جارہی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی) کی تیار کردہ دوائی کاکو آج لانچ کریںگے۔ 

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی آئی) کے مطابق ہنگامی استعمال کے لیے اس دوا کو ڈی آر ڈی او کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی این ایم ایس) نےحیدرآباد سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیوکیولربایولاجی (سی سی ایم بی) کے اشتراک سے تیار کی ہے۔ اس کے تمام طبی تجربات کامیاب رہے ہیں۔

نئی دوا 2-ڈی آکسی۔ ڈی۔ گلوکوز (2-ڈی جی) کورونا کے علاج میں بڑی تبدیلیاں لاسکتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ لانچنگ کے ساتھ ہی اس دوا کی پہلی کھیپ بھی قابل رسائی ہوگا۔ ڈی آر ڈی او حکام کے مطابق آئندہ اس دوا کی تیاری میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

Recommended