صحت

رنگوں کے تاجر حاجی قیام الرحمٰن انصاری کا انتقال پُرملال

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

قصبہ انوپ گنج پوسٹ سعادت گنج کے معروف رنگ کے تاجر الحاج *قیام الرحمٰن عرف منا دادا* کا اچانک ہارٹ اٹیک پڑ جانے کی وجہ سے گزشتہ رات ڈیڑھ بجے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمرتقریباً  76 برس تھی۔ وہ پچھلے چالیس سالوں سے رنگوں کا کاروبار کر رہے تھے۔

ان کے پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک نواسہ ہیں (جس کو انہوں نے گودلے رکھا تھا)۔ وہ آفتاب عالم رنگ والے کے والدمحترم اور عتیق الرحمٰن رنگ والے کے نانا ہیں۔ انہوں نے 2008 میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حج کی ادائیگی مکمل کرلی تھی۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے شوگر کے مریض تھے۔ مگر پنجوقتہ نمازی تھے۔

 گھر سے مسجد دور ہونے کی وجہ سے سائیکل چلا کرمسجد نمازیں ادا کرنے پہونچ جایا کرتے تھے۔ وہ نمازیں باجماعت ادا کرنے کی پوری کوشش میں رہتے تھے۔ اسی لئے جماعت کھڑی ہونے سے چند منٹ پہلے ہی مسجد پہونچ جاتے تھے۔ تاکہ دیری کی وجہ سے کہیں ان کی رکعتیں نہ چھوٹ جائیں اور وہ مسبوق ہوجائیں۔ وہ بیحد ملنسار اور خوش اخلاق تھے۔ ان کے انتقال سے آج سعادت گنج کی مرکز مسجد نے اپنے ایک مضبوط نمازی کو کھو دیا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے ہم سبھی حضرات ان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرماکر ان کے پسماندگان کو صبرجمیل نصیب کرے۔ آمین یَا رَبَّ العَِالمین۔ ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد کے میدان میں امیر جماعت مشتاق احمد نے پڑھائی ، اور تدفین سعادت گنج کے تکیہ قبرستان میں ہوئی۔

 ان کی مٹی میں سیٹھ محمدعرفان ، مولانا فرمان مظاہری ، مولانا عمرعبداللہ قاسمی ، مولانا اختر قاسمی ، آفتاب عالم ، عتیق الرحمٰن ، مولانا انیس کاشفی ، نیاز انصاری پردھان رامپور ، حاجی مطلوب انصاری رامپوری ، ڈاکٹر محمدالیاس ، کلیم انصاری پردھان سعادت گنج ، مولانا جنید قاسمی ، محمدانور انصاری سابق بی۔ ڈی۔ سی۔ محمداصغر انصاری کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago