Urdu News

جنوبی افریقہ سے گجرات واپس آیا بزرگ شخص اومیکرون سے متاثر، وزیراعلیٰ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا

جنوبی افریقہ سے گجرات واپس آیا بزرگ شخص اومیکرون سے متاثر

گجرات میں اومیکرون کا پہلا کیس جام نگر میں سامنے آیا ہے۔ زمبابوے سے  یہ 72 سالہ شخص جام نگر آیا تھا، جس کی کورونا رپورٹ 2 دسمبر کو مثبت آئی تھی۔

اس بزرگ شخص میں اومیکرون کی مشتبہ علامات ظاہر ہونے کے بعد سیمپل پونے کی لیبارٹری کو بھیجا گیا تھا، جس کی رپورٹ یہاں پازیٹیوآنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد چیف سکریٹری نے جام نگر کے کلکٹر اور صحت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ بلائی جس کے فوراً بعد وزیر اعلی نے بھی جائزہ میٹنگ بلائی۔

ہیلتھ سکریٹری منوج اگروال نے کہا کہ اس مریض کو ڈینٹل کالج، جام نگر کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ یہاں چار لوگوں میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے، لیکن اب تک ایک شخص میں اومیکرون ویرینٹ کے انفیکشن کی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔

30 نومبر کو بیرون ملک سے 450 لوگوں کے نمونے لیے گئے، جنہیں یکم دسمبر کو جانچ کے لیے پونے بھیج دیا گیا۔ اس کی رپورٹ آج آئی ہے۔ ان میں سے 4 کورونا پازیٹیو اور ایک اومیکرون ویرینٹ کی پازیٹیو رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ تین افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ان سے متعلق 87 لوگوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔

جام نگر میں تین دن پہلے ایک ہی خاندان کے سات افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، جب کہ آج اومیکرون کے  نئی ویرینٹ کا معاملہ درج کیا گیا ہے، جسے مہلک سمجھا جاتا ہے۔

Recommended