ملک میں 12-14 سال کے بچوں میں ویکسینیشن کے تئیں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اس مہم کے پہلے ہی دن تین لاکھ سے زائد بچوں کو اینٹی کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح تک ملک میں 12-14 سال کے بچوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بدھ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو بھی احتیاطی خوراک دی جارہی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ احتیاطی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ سے 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع ہو گئی ہے۔ اب تک ملک میں 96.74 کروڑ بالغ آبادی کو انسداد کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی گئی ہے اور 81.52 کروڑ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔