Urdu News

چین میں برڈ فلو کے ایچ 3این 8 اسٹرین سے انسان کے متاثرہ ہونے کا پہلا کیس

چین میں برڈ فلو کے ایچ 3این 8 اسٹرین سے انسان کے متاثرہ ہونے کا پہلا کیس

بیجنگ، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والے کورونا کی کبھی تیز اور کبھی سست پڑتی رفتار کے درمیان چین کے صوبے ہینان میں برڈ فلو کے  ایچ 3این 8  اسٹرین سے انسان کے متاثرہ ہونے  کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ لوگوں میں اس انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق یہ اسٹرین چار سال کے بچے میں پایا گیا ہے۔ اس میں بخار سمیت دیگر کئی علامات تھیں۔ اس کے بعد ان کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ معائنہ کرنے پر وہ متاثر پایا گیا۔ بچے کے قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی اس وائرس سے متاثرہ نہیں تھا۔ بچہ اپنے گھر میں پالی گئی مرغیوں اور کووں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوا ہے۔

ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ یہ  اسٹرین گھوڑوں، کتوں اور پرندوں میں پہلے ہی پایا جا چکا ہے۔ لیکن کسی انسان کے اس اسٹرین سے متاثر ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

Recommended