Categories: صحت

آج سے تمام سرکاری صحت مراکز پر بالغوں کے لیے مفت بوسٹرڈوز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 15 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ملک میں آج (جمعہ) سے 18 سال سے 59 سال کی عمر کے افراد کو مفت بوسٹر ڈوز ملے گی۔ اگلے 75 دنوں تک تمام لوگوں کی ویکسینیشن کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ بالغ افراد تمام سرکاری حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں جا کر حفاظتی ویکسین حاصل کر سکیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے ہی مفت بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں جمعرات کو مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں کے سکریٹریوں کے ساتھ اس مہم کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں پر زور دیا گیا کہ وہ کورونا کے خلاف اس جنگ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بوسٹر ڈوز دیں۔ کم ٹیکہ لگانے والی ریاستوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مذہبی مقامات پر خصوصی کیمپ منعقد کریں اور بوسٹر ڈوز دینے کا انتظام کریں۔ اس مہم کے تحت مرکزی وزیر بھوپیندر یادو جمعہ کو وزارت محنت میں ایک خصوصی کیمپ شروع کرنے جا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
75 دن تک جاری رہے گی مہم: یہ سہولت 18 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے سرکاری مراکز پر دستیاب کرائی گئی ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز میں تیزی لانے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر 75 دنوں تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago