Categories: تفریح

پوجا ہیگڑے کی ہاٹ بکنی والی تصویروں نے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھایا

بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ٹالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پوجا ہیگڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بکنی میں ملبوس کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کا یہ ہاٹ روپ دیکھ کر ان کے مداح دل تھامنے کو مجبور ہیں۔

تصویروں میں پوجا ایک نامعلوم خوبصورت مقام پر پیلے رنگ کی بکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ تصویروں کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے’ٹائم ٹو اسکیپیعنی دنیا سے بچنے کا وقت‘۔

قابل ذکر ہے کہ پوجا ہیگڑے نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔ وہ 2009 میں مس انڈیا فیمینا میں بھی حصہ لے چکی ہیں لیکن وہ اس مقابلے میں زیادہ آگے  نہیں جا سکیں۔ اس کے باوجود پوجا نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے 2010 میں دوبارہ مس یونیورس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا اور انہیں سیکنڈ رنر اپ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد پوجا کئی میگزین کے سرورق پر نظر آئیں۔

پوجا نے اپنی اداکاری کا آغاز تمل فلم موگمودو سے کیا۔ ہندی، انگریزی،تامل، تیلگو اور کنڑ زبانوں کا اچھا علم رکھنے والی پوجا نے 2016 میں ریتک روشن کے ساتھ فلم 'موہنجو داڑو' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ حالانکہ پوجا زیادہ تر ساوتھ کی فلموں میں سرگرم رہی ہیں۔ سال 2019 میں، پوجا فرہاد سامجی کی ملٹی اسٹارر کامیڈی فلم ہاوس فل 4 میں نظر آئیں، جو باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو پوجا ہیگڑے جلد ہی سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کا اگلا شیڈول شروع کرنے والی ہیں۔ اس سال کرسمس کے موقع پر وہ روہت شیٹی کی فلم سرکس میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حال ہی میں اس فلم کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم مشہور کلاسک انگور کا ریمیک ہے جو شیکسپیئر کے ڈرامے کامیڈی آف ایررس پر مبنی ہے۔ یہ فلم 23 دسمبر 2022 کو کرسمس پر ریلیز ہو رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago