Urdu News

ہندوستان کورونا پر قابو پانے کی راہ پر،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30757 نئے مریض

ہندوستان کورونا پر قابو پانے کی راہ پر،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30757 نئے مریض

نئی دہلی، 17 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کی رفتار بتدریج کمزور ہوتی جارہی ہے۔ جمعرات کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 30,757 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 67 ہزار 538 ہے۔وہیں اس دوران 541 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 984 ہو گئی ہے۔جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.03 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 918 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.61 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 79 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 75 کروڑ 55 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 174.24 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 34 لاکھ 75 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 174 کروڑ 24 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 171 کروڑ 67 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 11.73 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended