Urdu News

کورونا کے نئے کیسز میں مزید کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں 27 ہزار نئے مریض

کورونا کے نئے کیسز میں مزید کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں 27 ہزار نئے مریض

نئی دہلی، 15 فروری (انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز میں مزید کمی آئی ہے۔ منگل کی صبح تک کورونا کے 27 ہزار 409 نئے متاثرہ مریض پائے گئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 82 ہزار 817 ہوگئی۔جب کہ اس دوران 347 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار 458 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح میں بہتری کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 97.82 فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 127 ہوگئی ہے۔ وہیں، روزانہ انفیکشن کی شرح 2.23 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 75 کروڑ 30 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 173.42 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 44 لاکھ 68 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 173 کروڑ 42 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 171 کروڑ 35 لاکھ ویکسین کی خوراک مفت دستیاب کرائی گئی ہے۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 12.14 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended