Categories: صحت

کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں : تومر

کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں : تومر

نئی دہلی ، 20 جون (انڈیا نیرٹیو)

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ سب کو کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسین لگانی چاہیے۔ تومر نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے ملک بھر میں مہم چلاتے ہوئے لوگوں کوویکسین لگائی جارہی ہے ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ ملک کے تمام بھائی- بہنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود بھی ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ سبھی لوگ محفوظ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ملک کے ہر شہری کو آگے آنا ہوگا۔

تومر نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر ، ہر ایک کو محتاط رہنا چاہیےاور سب کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتیں بھی ہر ممکن تیاری کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں ، دہلی کے ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کیا گیا تو آنے والے چھ سے آٹھ ہفتوں میں دوبارہ کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago