Urdu News

ہندستان میں کورونا وائرس میں زبردست کمی

Great decline in coronavirus in India

نئی دہلی ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 13 ہزار 083 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10733131 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 154147 تک جا پہنچی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 169824 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، ایک خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 10409160 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.98 فیصد ہوگئی ہے۔

جنوری 2021میں کورونا کی مثبت شرح میں  کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندستان کے متعدد اضلاع اور ریاستوں  کا اگر جائزہ  لیا  جائے تو اندازہ ہوگا کہ کورونا وائرس میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

فی الحال دو ریاستوں میں کورونا وائرس مثبت کی تعداد زیادہ ہے جن میں کیرالہ اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ کورونا اب زیادہ تعداد میں کسی بھی ریاست میں نہیں ہے۔ دہلی کی بات کی جائے تو یہاں معاملے اب سو کے نیچے پہنچ گئے ہیں جو ایک اچھی خبر ہے۔

امید ہے کہ ہندستان کو اب اس عالمی وبا سے جلد نجات مل جائے گا۔ کیوں کہ  ہندستانی ویکسین  پوری دنیا میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔ متعدد ممالک نے ہندستان کی طرف دیکھنا شروع کردیا ہے تاکہ کورونا سے نجات حاصل کی جا سکے۔

Recommended