Urdu News

محکمہ صحت نے بھاری برف باری کے درمیان بارہمولہ میں ویکسی نیشن مہم کے لیے فراہم کی سہولت

محکمہ صحت نے بھاری برف باری کے درمیان بارہمولہ میں ویکسی نیشن مہم کے لیے فراہم کی سہولت

صحت کی ٹیم نے فوج کی مدد سے جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب شدید برف باری کے درمیان  کووڈ۔ 19 ویکسینیشن مہم چلائی ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز مسعودی نے کہا، "15-18 سال کی عمر کے بچوں اور احتیاطی خوراک کے اہل افراد کو کووڈ شاٹس دیے گئے۔" ڈاکٹر پرویز مسعودی نے کہا، ''ہندوستانی فوج نے آج بارہمولہ کے بونیار میں ایل او سی کے قریب علاقے میں ویکسینیشن مہم چلانے والی صحت کی ٹیموں کو لاجسٹک مدد فراہم کی۔ ہم نے اچھی خاصی تعداد میں لوگوں کو ٹیکہ لگایا، جو کہ فوج کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکا۔' '

بارہمولہ میں ایل او سی کے قریب دیہاتوں میں ہفتہ کو ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز 6,568 نئے  کوروناکیسز اور سات اموات کی اطلاع ملی۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 2,330 بازیافت اور 39,113 ایکٹیو کیسز ہیں۔ دریں اثنا، ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت ہندوستان میں اب تک 161.92 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو بتایا۔

Recommended