Categories: صحت

ماہرین صحت کی پیشن گوئی ، چھ مہینے میں ‘فلو’ جیسی بیماری بن کر رہ جائے گا کورونا

کورونا وائرس کی مستقبل میں آنے والی لہروں کو لے کر اس وقت پوری دنیا فکرمند ہے ۔ کئی مغربی ممالک ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے بری طرح کورونا کا قہر جھیل رہے ہیں ، لیکن اس درمیان ہندوستان کے ایک بڑے ایکسپرٹ نے لوگوں کیلئے راحت کی خبر دی ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی نیا ویریئنٹ بھی سامنے آتا ہے تو وہ اکیلے کورونا کی تیسری لہر نہیں لا سکتا ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے چھ ماہ کے اندر کورونا پینڈیمک سے اینڈیمک ( کبھی ختم نہ ہونے والی مقامی بیماری ) میں تبدیل ہوجائے گا ۔

اس سے پہلے عالمی صحت تنظیم کی چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے بھی کہا تھا کہ ہندوستان کی صورتحال مقامی متعدی بیماری یعنی اینڈیمک کی بننے لگی ہے ۔ مطلب ایک ایسی صورتحال جہاں ہلکے اور متوسط لیول کے انفیکشن کا پھیلاو ہو ۔ اس سال کی شروعات میں نیچر میگزین میں کورونا وائرس پر لکھے ایک مضمون میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ کووڈ انفیکشن دھیرے دھیرے متعدی مرض میں تبدیل ہورہا ہے ۔ حالانکہ عالمی آبادی کے کچھ حصوں میں اس کا پھیلاو جاری رہے گا ۔

کیا ہے اینڈیمک کا مطلب

اینڈیمک کا مطلب ہے کہ ایک ایسی بیماری ، جو ہمیشہ موجود ہے ۔ مشہور وائرولاجسٹ ڈاکٹر شاہد جمیل کے مطابق انفلوئنزا بھی ایک مقامی بیماری ہے ۔ ڈاکٹر جمیل کے مطابق صرف ان وائرس کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکتا ہے ، جن کے وائرس جانوروں میں نہیں پائے جاتے ہیں ۔ چیچک اور پولیو جیسی بیماریوں کے وائرس انسان سے پھیلے ہیں ، لیکن رینڈرپیسٹ جانوروں کا وائرس ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا مطالب ہے کہ وائرس کچھ جانوروں میں ہمیشہ موجود رہتا ہے ۔ جیسے چمگادڑ ، اونٹ اور بلیاں اور ایک مرتبہ انسانی جسم میں امیونٹی کی سطح کمزور پڑنے پر یہ وائرس دوبارہ سے پھیل سکتے ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago