Urdu News

کووِڈ۔19 کی دوسری لہر نے بچوں کو کیسے متاثر کیا ہے؟

دوسری لہر نے بچوں کو مساوی طور پر متاثر کیا ہے۔

 دوسری لہر نے بچوں کو مساوی طور پر متاثر کیا ہے۔ کووِڈ۔19 ایک نیا وائرس ہے اور اس نے تمام عمر کے زمرے کے افراد کو متاثر کیا ہے کیونکہ اس وائرس سے لڑنے کے لئے ہمارے اندر فطری قوت مدافعت نہیں ہے۔ این سی ڈی سی/آئی ڈی ایس پی ڈیش بورڈ کے مطابق، کووِڈ سے متاثرہ تقریباً 12فیصد افراد 20 برس سے کم عمر کے ہیں۔

حالیہ جائزوں میں بچوں اور بالغوں میں یکساں سیرو پازیٹیویٹی سامنے آئی ہے۔ حالانکہ، دوسری لہر کے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کے متاثرہونے کی وجہ سے بچے بھی پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر کے دوران زیادہ متاثر ہوئے۔ اب تک، بالغوں کے مقابلے میں بچوں میں شرح اموات کم دیکھنے میں آئی ہے، اور عموماً ایک سے زیادہ بیماریوں کے شکار بچے ہی اس کی زدمیں آئے ہیں۔

پیڈریاٹک مریضوں کے علاج میں آپ کو کن کن چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑا، خصوصاً ان مریضوں کے علاج میں جنہیں ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت تھی؟

ہم کووِڈ سے متاثرہ بچوں کے لئے کلی طور پر وقف بستروں کی تعداد میں اضافہ کرکے بچوں کاعلاج کرنے میں کامیاب رہے۔ حالانکہ، دوسری لہر کے عروج پر پہنچنے کی وجہ سے ہمیں کچھ چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ متعدد ڈاکٹر حضرات، رہائشی ڈاکٹر حضرات اور اسٹاف کی نرسیں پازیٹیو پائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ دوسری لہر کے عروج کے دوران ہمیں تمام مریضوں کو ایڈجسٹ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایم آئی ایس ۔سی کیا ہے؟ ایک ایم آئی ایس ۔ سی سے متاثرہ مریض کے علاج کے دوران آپ کے سامنے موجود صورتحال اور چنوتیوں کے بارے میں برائے مہربانی ہمیں تفصیل سے بتائیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ والدین کو اس کے بارے میں بیدار ہونا چاہئے؟ اس کے علاج کے بارے میں بتائیں۔

ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم (ایم آئی ایس) بچوں اور نوخیزوں (صفر سے 19 برس کی عمر کے بچے)میں پایا جانے والا ایک نیا سنڈروم ہے۔ متاثرہ آبادی میں زیادہ تر مریضوں نے  کووِڈ۔19 بیماری کے عروج کے دو سے چھ ہفتوں کے بعد اس بیماری کی شکایت کی۔

تین اقسام کے طبی کورس تجویز کیے گئے ہیں: بڑھی ہوئی سوزش کے ساتھ مسلسل بخار، پرزنٹیشن اور شاک جیسی کلاسیکل کاواساکی بیماری، انوٹروپک ضروریات کے ساتھ ایل وی ڈسفنکشن۔ ایم آئی ایس ۔ سی کی تشخیص  کے لئے جدید تحقیقات درکار ہیں۔تمام مشتبہ مریضوں کو ایچ ڈی یو/ آئی سی یو سہولت سے آراستہ ثانوی نگہداشت والے ہسپتال میں بھیج کر ان کا علاج کیا جانا چاہئے۔ اگر پہلے ہی تشخیص کرلی جائے تو تمام مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

Recommended