Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ-19ٹیکہ کاری کے لئے احتیاطی خوراک شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر جناب امت شاہ

 

نئی دہلی:16؍مارچ2022:

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ  نے 12 سے 14 سال کی عمر زمرے کے بچوں کے لئے کووڈ-19ٹیکہ کاری اور 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کے لئے احتیاطی خوراک شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جناب امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’ہر ہندوستانی کی محفوظ اور صحت مند زندگی کے لئے عہد بند جناب نریندر مودی کی قیادت میں سب کے لئے مفت ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج سے 14-12سال کے بچوں کی کووڈ-19ٹیکہ کاری اور 60+سال کے تمام شہریوں کے لئے احتیاطی خوراک شروع ہوگئی ہے۔ اس عمر زمرے کے تمام لوگوں کو ٹیکہ ضرور لگوانا چاہئے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر نے کہا ’’130کروڑ کی آبادی والے ملک میں پختہ قوت ارادی اور قیادت کے بغیر اتنی تیزی سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم چلانا ناممکن ہے، جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے ثابت کیا اور اپنی دور اندیشی سے ممکن بنادیا۔میں اس کے لئے جناب مودی کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور اس مہم کو کامیاب بنانے والے تمام صحت ملازمین کو سلام کرتا ہوں۔‘‘

Recommended