Urdu News

آئی سی ایم آر نے کورونا جانچ کے لیے جاری کیا ایڈوائزری

@ICMRDELHI

آئی سی ایم آر نے کورونا جانچ کے لیے جاری کیا ایڈوائزری

طبی تحقیق کی بھارتی کونسلICMR نے عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران کووڈ-19 جانچ سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ کووڈ-19 کے معاملات بہت زیادہ بڑھنے اور عملے کے اہلکاروں کے متاثر ہونے کی وجہ سے لیبس کو جانچ کے متوقع نشانے پورے کرنے میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

اِس صورت حال کے مد نظر یہ ضروری ہے کہRTPCR جانچ میں تیزی لائی جائے اور ساتھ ہی سبھی لوگوں کے لیے جانچ کی دستیابی میں اضافہ کیا جائے۔ICMR نے کہاہے کہ ایسے کسی شخص کاRTPCR ٹیسٹ دوبارہ نہ کیا جائے جوRAT یاRTPCR جانچ میں ایک بار متاثر پایا گیا ہو۔ 

اِس کے علاوہ اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے وقت کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کے لیے بھی کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ 

اِس کے ساتھ ساتھ ایسے صحت مند افراد کے لیےRTPCR ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جو ملک میں ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر کرتے ہیں۔ لیبس پر بار کم کرنے کی خاطر یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔ 

ICMRنے کہاہے کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبس ابGeM پورٹل پر دستیاب ہیں اور موبائل نظام کے ذریعےRTPCRجانچ میں تیزی لانے کیلئے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ 

Recommended