صحت

کمپیوٹر پر کرتی ہیں پورے دن کام تو یہ پانچ بیوٹی ٹپس ضرور آزمائیں

ڈاکٹر مہوش نور

اکثر گھر اور آفس کی ذمہ داری سنبھالنے والی عورتیں اپنی جلد کا خاص دھیان نہیں رکھ پاتی ہیں۔اس کی وجہ سے جلد کی خوبصورتی ماند پڑنے لگتی ہے۔

آج کل عورتیں اپنے آفس کا کام کرنے کے لیے لمبے وقت تک کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھی رہتی ہیں۔خصوصاً اس وقت سے جب سے ورک فرام ہوم شروع ہوا ہے۔تبھی سے اسکرین کے سامنے بیٹھنے کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ایسے میں ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں۔جس کے لیے آپ ان ٹپس کو فالو کر سکتی ہیں۔اس سے آپ کی جلد ڈل نہیں پڑے گی۔

لگائیں سن اسکرین

سن اسکرین صرف دھوپ میں جانے کے لیے نہیں لگائی جاتی۔بلکہ اس کا استعمال نقصان دہ کرنوں سے بچانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے،ایسے میں آپ جب لیپ ٹاپ کے سامنے کام کریں تو اسے اپنے چہرے پر ضرور لگائیں۔اس سے جلد پر سیدھے کرنوں کا اثر کم ہوگا۔ساتھ ہی جھریوں اور ڈل جلد کی پریشانی بھی جنم نہیں لے گی۔

چہرے کا مساج کریں

لمبے وقت تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے سے آپ کی اسکین ٹائٹ ہو جاتی ہے اور رف دکھنے لگتی ہے۔ایسے میں اسے ری-فریش کرنے کے لیے آپ کو وقتاً فوقتاً اس کا مساج کرنا چاہیے ،اس کے لیے آپ کھیرے کا فیس پیک یا پھر اسکرب لگا سکتی ہیں ۔اس سے آپ کی اسکین ریللکس ہو جائے گی اور چمکدار دکھے گی۔

چہرے پر لگائیں برف

اکثر چہرے پر برف لگانے کی صلاح دی جاتی ہے۔آپ بھی اس کا استعمال اپنی اسکین کو فرش رکھنے کے لیے کر سکتی ہیں۔اس سے آپ کی اسکین ٹائٹ ہو جائے گی۔اس کے بعد آپ اور زیادہ ری-لیکس اور فریش فیل کریں گی۔اس کے لیے آپ کپڑے میں باندھ کر برف کو اپنے چہرے پر لگا سکتی ہیں۔ورنہ آئس پیک کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔

آنکھوں پر لگائیں کھیرا

کھیرا کھانے کے ساتھ ساتھ گرمیوں میں اسکین کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔اس لیے آپ اسے اپنی آنکھوں پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لیے ری-لیکس ہو جائیں۔اس سے آپ کی آنکھوں کو کافی ٹھنڈک ملے گی ۔ساتھ ہی آپ کا اسٹریس بھی کم ہو جائے گا۔

انڈر آئی کریم

آج کل مارکیٹ  میں آپ کو کئی طرح کی انڈر آئی کریم مل جائیں گی۔اس کا استعمال آپ اپنی آنکھوں کے لیے کر سکتی ہیں۔یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے ہونے والے کالے گھیرے کو کم کرتی ہیں۔اس کا استعمال آپ رات میں کریں۔اس کو لگانے سے آپ کی آنکھوں کے نیچے ہونے والے کالے گھیرے اور اسکین ڈل ہونے کی پریشانی کم ہو جائےگی۔

ٹپس

آپ کو اس کا استعمال ہفتے میں 2 بار ہی کرنا چاہیے۔

نوٹ

اوپر بتائے گیے طریقوں کو اپنانے سے پہلے آپ کو اسکین پیچ ٹیسٹ ضرور کرنا ہے۔سب کی جلد الگ ہوتی ہے،ہم ایسا کوئی دعوی نہیں کر رہے ہیں کہ اوپر بتائے گیے نسخے آپ کو فوراً فائدہ پہنچائیں گے۔آپ کسی اسکین  ایکسپرٹ سے ایک بار ضرور صلاح لیں اور پھر ان کا استعمال کریں ۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago