قومی

ہیروں کی صنعت کو راحت کی امید،کب اور کیسے بڑھ سکتی ہے خام ہیرے کی سپلائی؟

نئی دہلی، 18 مئی ( انڈیا نیرٹیو)

خام ہیروں کی قلت سے پریشان ہیروں کی صنعت کو جلد راحت ملنے کی امید ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہونے والے ورلڈ ڈائمنڈ کونسل کے اجلاس میں زمبابوے کی کانوں سے نکلنے والے خام  ہیرے  پر پابندی اٹھانے کی تجویز پیش کی جانی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ ڈائمنڈ کونسل زمبابوے کی کانوں سے نکلنے والے کچے ہیروں کی بین الاقوامی مارکیٹ پر پابندی ہٹانے کی تجویز کو منظور کر سکتی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ خام  ہیروں کی سپلائی میں کمی کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ہیروں کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کی بیشتر کانوں سے پوری صلاحیت کے ساتھ ہیروں کی پیداوار کی وجہ سے اب کئی بڑی کانیں تقریباً بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ یعنی ان کانوں سے زیادہ سے زیادہ ہیرے نکالے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کانوں سے ہیروں کی پیداوار پہلے کے مقابلے میں کافی کم ہو گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ چند سالوں میں ہیروں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے ہیروں کے زیورات کی مانگ بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ ہیروں کے زیورات کی مانگ میں ہر سال تقریباً 13 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں خام ہیروں کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے ہیروں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ زمبابوے کی کانوں سے بھاری مقدار میں خام  ہیرے  کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ان کانوں سے سالانہ تقریباً 15 لاکھ کیرٹ ہیرے کی سپلائی کی جا سکتی ہے لیکن ورلڈ ڈائمنڈ کونسل کی پابندی کی وجہ سے دوسرے ممالک زمبابوے کی کانوں سے نکلنے والے ہیرے نہیں خرید سکتے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago