Categories: صحت
آئی ایم پی سی ایل کی طرف سے آیوش کی وزارت کو 1.5 کروڑ سے زیادہ کے منافع کے حصے کی ادائیگی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انڈین میڈیسن فارماسیوٹیکل کارپوریشن (آئی ایم پی سی ایل)  نےجو حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کے تحت ایک مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) ہے، اپنے اسٹیک ہولڈروں – آیوش کی وزارت اور اتراکھنڈ کی حکومت کو منافع میں سے 1.65 کروڑ روپے ادا کرنے کا اعلان کیاہے۔ منافع کی یہ رقم ایک چیک کی شکل میں آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال کو آج آیوش بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سونپی گئی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ آئی ایم پی سی ایل  ایک منی رتن کمپنی ہے وزیر موصوف نے کہا کہ ادویات کے آیوش نظام کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے اور مارکیٹ کا دائرہ بھی اضافہ پذیر ہے۔ آئی ایم پی سی ایل  نے ٹیکس کے بعد منافع  پر 15 فیصد ڈیویڈنڈ ادا کیا ہے جو کہ 1.66 کروڑ روپے بنتا ہے۔ منافع کا تناسب 1.63 کروڑ روپے برائے حکومت ہند ہے اور میسرزکماؤن منڈل وکاس نگم لمیٹڈ  کیلئے 3 لاکھ روپے۔  یہ سال 21-2020 کے لیے  ہے۔ آئی ایم پی سی ایل آیوش کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت پبلک سیکٹر کا ادارہ ہے۔ یہ ایک مشترکہ وینچر کمپنی ہے جس میں حکومت ہند کا حصہ 98.11 فیصد اور حکومت اتراکھنڈ کا حصہ 1.89 فیصد ہے۔ سرٹیفیکیشن لائن کمپنی مختلف بیماریوں کے لئے سرِ دست 656 کلاسیکی آیورویدک، 332 یونانی اور 71 ملکیتی آیورویدک دوائیں تیار کر رہی ہے۔ حال ہی میں آئی ایم پی سی ایل کو 18 آیورویدک مصنوعات کے لیئے ڈی سی جی(آئی) کے ذریعے ڈبلیو ایچ او جی ایم پی/سی او پی پی سرٹیفیکیشن سے سرفراز کیا گیا ہے۔جس نے برآمدی کاروبار کے در وا کئے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آئی ایم پی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مکیش کمار نےبتایا کہ کمپنی کی طرف سے مجموعی طور پر 1,62,64,182 روپے کی رقم سال 2021-2020 کے ڈیویڈنڈ کے طور پر آیوش کی وزارت کے کابینی وزیر کو دی گئی۔ اسی طرح 3,13,315 روپے کماؤن منڈل وکاس نگم (کے ایم وی این ایل) کے ذریعے اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت کو سونپے گئے۔ کے ایم وی این ایل ایک حکومتی ادارہ ہے جو اتراکھنڈ حکومت کے تحت کام کرتا ہے۔ بطور ڈیویڈنڈ 1,65,77,497 روپے کی مجموعی رقم حوالے کی گئی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق اگرچہ عالمی وبا کووید۔19  کی وجہ سے آپریشنل سرگرمیوں کے لئے یہ ایک مشکل مالی سال تھا لیکن اس نے عام طور پر آیورویدک دواوں کی اور خاص طور پر قوت مدافعت بڑھانے والی دواوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔  آئی ایم پی سی ایل کے لئے 20-21 کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ 164.02 کروڑ روپے کاروبار ہوا اور 15.69 کروڑ روپے کا  ٹیکس سے پہلے کا منافع حاصل ہوا
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago