Urdu News

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15ہزار،388 نئے کیس ، 77 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15ہزار،388 نئے کیس ، 77 افراد ہلاک


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15ہزار،388 نئے کیس ، 77 افراد ہلاک

نئی دہلی ، 09 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ملین کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 15 ہزار 388 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،12لاکھ،44ہزار،786 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،57ہزار،930 تک جا پہنچی ہے۔ 

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1لاکھ،87ہزار،462 فعال مریض ہیں۔ راحت بخش خبریہ ہے کہ اب تک کورونا سے 1کروڑ،08لاکھ،99ہزار،394 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ  ملک میں بازیابی کی شرح 96.92 فیصد ہوچکی ہے۔ 

گزشتہ24 گھنٹوں میں07 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 08 مارچ کو 07لاکھ،48ہزار،525 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ اب تک ، ملک میں کل 22کروڑ،27لاکھ،16ہزار،796 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونامتائثرین کی تعداد 334030 ہوئی

شمال مشرق (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،اروناچل ،میگھالیہ ،میزورم ،سکم ) میں ، گزشتہ کچھ دنوں سے کوروناکے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مریضوں کی بازیابی کی شرح تیز ی سے بڑھ رہی ہے۔ 

شمال مشرق میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 20 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 334030 میںہوچکی ہے،جب کہ 329689 مریض صحت مندہوچکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹے میں کل 27 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور 426 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وہیں اب تک کورونا متاثر2295 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 05 مریض شمال مشرق سے باہر چلے گئے ہیں۔

احمد آباد: کورونا ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی

پیر کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے کوروناہدایات کی خلاف ورزی کرنے شہرکے مختلف علاقوں کے بازاروں و ریستورانوں کے خلاف کارروائی کی۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن (ایم ایم سی) نے پیر کو رات 8 بجے کھانے اور مشروبات کی دکانوں اور ریستوراں کوبندکرادیاجو کورونا گائیڈ لائنوں پر عمل نہیں کررہے تھے۔ مختلف محکموں کی ٹیموں نے شہر کے متعدد علاقوں میں ریستورانوں اور دکانوں کو رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورونا کے رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔

میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے ڈپٹی میونسپل کمشنر ڈاکٹر اوم پرکاش کے مطابق ، کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہوٹلوں اور ریستوراں میں معاشی فاصلوں سمیت کورونا رہنما خطوط کی پیروی نہیں کی جارہی ہے۔ لہذا آج کھانے پینے کی تمام دکانوں کی تحقیقات کی گئیں اور اس کی تعمیل نہیں کرنے والوں کو خبردار کیا گیا۔

ادھر ، پیر کے روز ، گجرات میں کورونا کے 555 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے کیسوں کی کل تعداد 2لاکھ،73ہزار،941 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار،416 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 482 مریض ٹھیک ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2لاکھ،66ہزار،313 تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 15لاکھ،01ہزار،253 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔جب کہ ویکسین کی دوسری خوراک 3لاکھ،57ہزار،654 افراد کو دی جاچکی ہے۔

Recommended