Urdu News

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں آئے کورونا کے18327نئے معاملے، 108لوگوں کی موت

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں آئے کورونا کے18327نئے معاملے


ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں آئے کورونا کے18327نئے معاملے، 108لوگوں کی موت

نئی دہلی،06مارچ(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ11لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے18ہزار327نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر1,11,92,088پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں108لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد1,57,656تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکز وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعداد شمار کے مطابق ملک میں1,80,304فعال مریض ہیں، وہیں راحت بھری خبر ہے کہ کورونا سے اب تک1,08,54,128مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک کا ری کوری ریٹ97.03سے کم ہوکر96.98فیصد ہوگیا ہے۔

 اب تک کل1,94,97,704لوگوں کو ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں07لاکھ سے زیادہ کورونا کے ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق05مارچ کو07,51,935ٹسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک میں کل22,06,92,677ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا متاثرین کی تعداد 333948 ہوئی

سکم سمیت شمال مشرقی آٹھ ریاستوں میں ، پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، شمال مشرق میں 39 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 333948 ہوگئی ہے جس میں 329600 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 27 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوئے جب کہ 434 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 2294 مریض فوت ہوگئے ہیں جب کہ 05 مریض شمال مشرق سے باہر منتقل ہوگئے ہیں۔

آسام میں کورونا سے متاثرہ 29 مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 217642 ہیں جبکہ 214914 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 20 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 288 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران 1093 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔

تریپورہ میں کورونا سے متاثرہ کسی بھی نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 33419 ہے جبکہ 32975 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 33 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 388 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

منی پور میں 03 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29285 ہے جب کہ 28880 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 02 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 32 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 373 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اروناچل پردیش میں ، کرونا سے متاثرہ 01 نئے مریض کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 16839 ہیں جب کہ16780 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 03 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 56 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

Recommended