آئندہ تین سے چار دن میں بازاروں میں دستیاب ہوگاریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ :آئی سی ایم آر
قیمت فی کٹ 250 روپے ہوگی
ملک میں کورونا ٹیسٹ اب آسانی سے گھر بیٹھ کر کیا جاسکتا ہے۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے جمعرات کے روز بتایا کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کے لئے ابھی کمپنی نےہی درخواست دی تھی ، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ مائی لیب کمپنی یہ کٹ تیار کررہی ہے جس کی ایک کٹ کی قیمت 250 روپے ہے۔ یہ کٹ اگلے تین سے چار دن میں تمام کیمسٹوں کی دکانوں میں دستیاب ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ریٹ ٹیسٹ کٹس بنانے والی مزید تین کمپنیوں نے درخواست دی ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کٹس کی بڑی تعداد مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ ریٹ ٹیسٹبہت آسان طریقہ ہے۔ اس کا نتیجہ بہت جلد نکلتا ہے۔ لہٰذا ، یہ ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ کرنے کی تجویز دی جارہی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں لیب کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ایسے علاقوں میں موبائل وین کے ذریعہ دس گاوں میں یہ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
کیسے ہوگی جانچ۔ 1۔ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ خریدیں۔ 2.۔ کٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور ایپ کوڈاون لوڈ کریں 3.۔سیمپل کو لے کر کٹ سے اس کی جانچ کریں۔ 4۔سیمپل کٹ کی فوٹو لے کر ایپ میں ڈاون لوڈ کریں اور نتیجے آپ کے موبائل فون پر ہوں گے۔ آپ کی ٹیسٹ رپورٹ کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔