Urdu News

شمال مشرق میں کورونا متاثرین کی تعدادمیں اضافہ

شمال مشرق میں کورونا متاثرین کی تعدادمیں اضافہ

کورونا کے 5ہزار، 150 نئے متاثرین، 4ہزار، 601 صحت مند ، 61 مریض فوت

گوہاٹی ، 23 جون

شمال مشرق (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میگھالیہ ،میزورم ،اروناچل اورسکم )میں ابھی بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ کئی روزسے ہر روز پانچ ہزار سے زیادہ نئے کورونامتاثرین ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 50 سے زیادہ ہے۔ تاہم ، پورے شمال مشرق میں 21 جون سے میگا ویکسی نیشن کی رفتار بھی تیز ہوگئی ہے۔

شمال مشرق میں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے نئے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار 50 ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد سات لاکھ ، 57 ہزار ، 429 ہوگئی ہے۔ ان میں سے چھ لاکھ ، 67 ہزار ، 393 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کل چار ہزار ، 601 مریض مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں جبکہ 59 ہزار ، 22 9مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک سات ہزار ، 802 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

جھارکھنڈ میں کورونا کمزور ، 180 مریض صحت مند

جھارکھنڈ میں مستقل طور پر پائے جانے والے مریضوں کی تعداد کی نسبت صحت مندلوگوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے ۔ کورونا کے 180 مریض 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 110 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ جب کہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے دو مریض دم توڑ چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی سنگھ بھوم جمشید پور کا ایک اور گوملہ کا ایک مریض شامل ہے۔

تازہ ترین ڈیٹا کے بعد ریاست میں اب کورونا متائثرین کی تعداد 344775 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 5102 مریض کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جھارکھنڈ میں کورونا کی بازیابی کی شرح 98.10 فیصد ہے۔

Recommended