Urdu News

ہندوستان نے کورونا ٹیکہ کاری میں ایک بڑا ہدف حاصل کیا

@MoHFW_INDIA

ہندوستان نے کورونا ٹیکہ کاری میں ایک بڑا ہدف حاصل کیا

ہندوستان نے کووڈ انیس ٹیکہ کاری میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 21 کروڑ سے زیادہ کووڈ انیس سے بچاﺅکے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

 صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری، جانچ کرنے، پتہ لگانے، علاج کرنے اور کووڈ سے متعلق درست طریقہ، گھیرا بندی اور وباءکے بندوبست کے لیے حکومت کے جامع طریقۂ کار کا ایک اہم ستون ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ کَل 28 لاکھ 9 ہزار مستفیدین کو کووڈ انیس سے بچاﺅکے ٹیکے لگائے گئے ہیں ان میں سے تقریباً 25 لاکھ گیارہ ہزار لوگوں کو پہلا ٹیکہ جب کہ تین لاکھ مستفیدین کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ کَل 18 سے 44 سال کی عمر کے 14 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ مستفیدین نے پہلا ویکسین لگوایا ہے جب کہ اسی عمرکے گروپ کے 9 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دوسری ویکسین لگوائی ہے۔

ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے 37 ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے مجموعی طور پر ایک کروڑ 82 لاکھ لوگوں نے پہلا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔

Recommended