Urdu News

بھارت نے تقریباً سات کروڑ ساٹھ لاکھ کووڈ-اُنیس ٹیکے لگا کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی

بھارت نے تقریباً سات کروڑ ساٹھ لاکھ کووڈ-اُنیس ٹیکے لگا کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی

بھارت نے تقریباً سات کروڑ 60 لاکھ کووڈ-اُنیس ٹیکے لگا کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔ اِس کے تحت کَل 27 لاکھ38 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ٹیکہ لگوایا۔

وزارتِ صحت کے مطابق اِس سال 16 جنوری کو ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے بعد سے لگ بھگ پانچ کروڑافراد کو کووڈ-اُنیس کا پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے، جب کہ آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد کودوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کووڈ-اُنیس مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح کچھ کم ہوئی ہےاور فی الحال یہ 93 اعشاریہ ایک-چار فیصد ہے۔

پچھلےچوبیس گھنٹوں میں کووڈ کے 93 ہزار 249 نئے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ آٹھ ریاستوں میں روزانہ نئے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔اِن میں مہاراشٹر، کرناٹک،چھتیس گڑھ، دلی، تمل ناڈو، اترپردیش، پنجاب اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔

وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 513 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اِس طرح ملک میں کووڈ-اُنیس سے اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 623 اموات ہوچکی ہیں۔

Recommended