Urdu News

بھارت نے ‘ایک ارب’ ٹیکہ کاری کااہم سنگ میل طے کیا

ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد 100 کروڑ کے سنگ میل کو پار کرگئی ہے

 ایک تاریخی کامیابی  حاصل کرتے ہوئے بھارت میں  کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے  مجموعی  ٹیکہ کاری کی تعداد  100 کروڑ کے سنگ میل کو پار کرگئی ہے۔ایک ٹویٹ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی اوراس عظیم کامیابی کے حصول کے لئے کام کرنے پر  ملک کی سائنٹفک برادری اور  ہیلتھ پروفیشنلس کا شکریہ ادا کیا ۔

 

 

 

 

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بھی  اس عظیم ہدف کو حاصل کرنے پر ملک کو مبارکباد دی۔

 

 

 

گزشتہ24 گھنٹے کے دوران  17,561 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,34,95,808   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.15 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  116 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں ۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   18454 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر  1,78,831 ہوگئی ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.52 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سے کم ہے ۔

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹے کے دوران  12,47,506  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 59.57  کروڑ سے زیادہ (59,57,42,218)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.34 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 118دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.48 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 52 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  135  دنوں سے   فیصد سے نیچے رہی ہے

Recommended