Urdu News

دوسرے ٹیسٹ کے لیےٹیم کی تیاری اچھی رہی ہے: اجنکیا رہانے

دوسرے ٹیسٹ کے لیےٹیم کی تیاری اچھی رہی ہے: اجنکیا رہانے

دوسرے ٹیسٹ کے لیےٹیم کی تیاری اچھی رہی ہے: اجنکیا رہانے

میلبورن ، 25 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں خراب شروعات کی تھی اور ابتدائی اوورز میں ابتدائی جوڑی ٹوٹ رہی تھی۔ پرتھوی شا ، دونوں اننگز میں میزبان ٹیم کو پریشان نہیں کرسکے۔

ڈے نائٹ ٹیسٹ کی دو اننگز میں وہ صرف چار رن بنا سکے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، مینک اگروال نے پہلی اننگز میں کچھ اچھا مظاہرہ کیا ، لیکن دوسری اننگز میں وہ کچھ خاص نہیں کرسکے۔

رہانے نے میچ کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس

India Australia Test Match

رہانے نے میچ کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا  ’’ صرف آسٹریلیا میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ اوپنر کا کردار نظرآتاہے اور میں اپنے اوپنرز پر کوئی دباو نہیں ڈالنا چاہتا۔ بس انہیں آزادی دینا چاہتا ہوں تاکہ وہ آزادی سے کھیل سکیں۔ ‘‘

انہوں نے کہا ’’ اوپنرز کا کردار بہت اہم ہے جب ابتدائی شراکت اچھی ہو تو پھر آنے والے بلے بازوں کے لیے واقعتا آسان ہوجاتا ہے۔ ہم یقینی طور پر ویراٹ کوہلی کو مس کریں گے۔‘‘

یادرہے کہ بدھ کے روز آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لیے نیٹ میں بھاری پریکٹس کی۔ رہانے نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کی تیاری واقعی اچھی رہی ہے اور انہوں نے زور دیا کہ پہلا ٹیسٹ میچ بھول کر دوسرے ٹیسٹ پر توجہ دی جارہی ہے۔

رہانے نے کہا ’’ہم نے نیٹ سیشنوں میں اچھی طرح سے تیاری کی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ہمارے پاس دو اچھے دن رتھے اور یہ صرف ایک خراب سیزن تھا جہاں ہم اسے مکمل طور پر ہار گئے۔ ہم ان چیزوں پر کام کرنا چاہیں گے جو ہم نے پہلے میچ میں بنائی تھی۔ ‘‘

Recommended