ہندوستان اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے نسل پرستی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا

سڈنی ، 27 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیموں نے تین ون ڈے میچوں کے پہلے میچ کے دوران آج سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی) میں ننگے پاوں دائرہ بناکر نسل پرستی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

آسٹریلیائی کرکٹ نےننگے پاوں دائرہ قبائلی کلچر سے مزید وابستہ ہونے کے لیے بنایاگیا۔ اس سے قبل قومی خواتین ٹیم ، ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کلبوں نے پہلے ہی گول دائرہ بناکر احتجاج درج کرایا تھا۔

واضح ہو کہ پہلے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہندستانی ٹیم آج کل آسٹریلیائی دورے پر ہیں، آسڑیلیا میں پہلے ونڈے، پھر ٹی 20، اس کے بعد ٹسٹ ہونا ہے۔ آج ونڈے کا پہلا میچ ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر پہلے کا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ آسٹریلیا اور ہندستان کے مابین مقابلہ دل چسپ ہو، کورونا کے بعد پہلا یہ میچ ہے جہاں تعداد کے اعتبار سے پچاس فیصد لوگ جمع ہورہے ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل ہوا تھا جہاں ناظرین کو جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم یہاں پچاس فیصد کے ساتھ لوگ میچ کا لطف لے سکتے ہیں۔