Urdu News

بھارت دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ ٹیکہ لگانے والا ملک بنا

بھارت دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ ٹیکہ لگانے والا ملک بنا

بھارت دنیا میں سب سے تیزی کے ساتھ ٹیکہ لگانے والا ملک بنا

85 دن میں 10 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 ٹیکے لگائے گئے

بھارت دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے تیز رفتار کووڈ19- ٹیکہ کاری مہم میں نئی نئی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے۔ بھارت نے 85 دن کے ریکارڈ وقت میں 10 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس طرح وہ امریکہ اور چین سمیت دنیا کے سبھی دیگر ملکوں میں ٹیکہ کاری کی شرح سے آگے نکل گیا ہے۔ 

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 35 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر دس کروڑ 16 لاکھ سے زیادہ کووڈ19- ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ 

اِدھر وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کووڈ19- مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں معمولی گراوٹ آئی ہے اور فی الحال یہ 90 اعشاریہ چار چار فیصد ہے۔

 پچھلے 24 گھنٹوں میں 90 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ19- کے ایک لاکھ 52 ہزار 879 نئے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ 

اِدھر 10 ریاستوں میں روزانہ نئے معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان میں مہاراشٹر، کرناٹک، چھتیس گڑھ ، دلی ، تمل ناڈو، اترپردیش ، پنجاب ، مدھیہ پردیش ، گجرات اور کیرالہ شامل ہیں۔ 

Recommended