Urdu News

بھارت بائیوٹیک 2 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیےآزمائش جلد

@PIB_India

بھارت بائیوٹیک 2 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیےآزمائش شروع

بھارت بائیوٹیک 2 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے کووڈ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی آزمائش کرے گا۔بھارت بائیوٹیک کو 2 سال سے 18 سال تک کے بچوں اور لوگوں کے لیے کووڈ ٹیکےCovaxin کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی آزمائش کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ دواﺅں پر کنٹرول سے متعلق مرکزی ادارے کے ماہرین کے پینل نے یہ آزمائش کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے ماہرین کی کمیٹی کی سفارش منظور کرلی ہے۔ یہ آزمائش 525 صحت مند رضاکار افراد پر کی جائے گی۔ 

آزمائش کے دوران رضاکار افراد کو دو ٹیکے لگائے جائیں گے اور پہلے اور دوسرے ٹیکے کے درمیان 28 دن کا وقفہ رہے گا۔اِس سے پہلے دواﺅں پر کنٹرول سے متعلق مرکزی ادارے کی ماہرین کی کمیٹی نے 2 سال سے 18 سال تک کے بچوں اور دیگر افراد میںCovaxin ٹیکے کے محفوظ ہونے اور قوت مدافعت پیدا کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کی خاطر بھارت بائیوٹیک کی درخواست پر غوروخوض کیا تھا، جس نے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی آزمائش کے لیے اجازت مانگی تھی۔طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کے اشتراک سے بھارت بائیوٹیک نےCovaxin تیار کیا ہے۔ فی الحال یہ ٹیکہ پورے ملک میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لیے استعمال ہورہا ہے۔

Recommended