Urdu News

ہندستان کا مجموعی کووڈ-19 ویکسی نیشن کوریج 57.16کروڑ سے تجاوز کرگیا

ویکسین کی دوسری خوراک

 نئی دہلی،19اگست 2021/آج شام 7 بجے کی عارضی رپورٹ کے مطابق ہندستان کی کووڈ-19 ویکسی نیشن کوریج 57.16 کروڑ (57،16،71،264) سے تجاوز کرگئی ہے۔ کووڈ-19 ویکسی نیشن کے عالمگیر یت کا نیا مرحلہ 21 جون سے شروع ہوا۔  شام 7 بجے کی عارضی رپورٹ کے مطابق  48 لاکھ سے زائد  (48،84،440) ویکسین خوراکیں آج دی گئی ہیں۔

26،66،831 ویکسین خوراکیں پہلی خوراک اور 6،01،437 ویکسن خوراکیں 18-44 سال کی عمر کے گروپ میں دوسری خوراک کے طور پ ر دی گئیں۔ مجموعی طور پر 37 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18-44 سال کی عمر کے  211311218 افراد کو اپنی پہلی خوراک ملی ہے اور ویکسی نیشن مہم کے فیز 3 کے آغاز کے بعد سے کل 17943325 افراد کو اپنی  دوسری خوراک ملی ہے۔

مندرجہ ذیل جدول میں ویکسینن کی مجوعی خوراکیں دکھائی گئی ہیں جو کہ اب تک18-44 سال کی عمر کے افراد کو دی جاچکی ہیں۔

Recommended