گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59,62,286 ویکسین خوراکیں لگانے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کووڈ 19 ٹیکہ کاری کوریج نے آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹوں کے مطابق 64.05 کروڑ (64,05,28,644) کی مجموعی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ سنگ میل 68,50,464 سیشنوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار حسب ذیل ہیں، جن کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں:
ایچ سی ڈبلیو |
پہلی ڈوز |
1,03,57,727 |
دوسری ڈوز |
83,70,851 |
|
ایف ایل ڈبلیو |
پہلی ڈوز |
1,83,20,921 |
دوسری ڈوز |
1,31,39,739 |
|
18 سال سے 44 سال کی عمر کے لوگ |
پہلی ڈوز |
24,75,08,226 |
دوسری ڈوز |
2,72,63,275 |
|
46 سال سے 59 سال کی عمر کے لوگ |
پہلی ڈوز |
13,02,09,298 |
دوسری ڈوز |
5,40,22,975 |
|
60 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگ |
پہلی ڈوز |
8,66,24,593 |
دوسری ڈوز |
4,47,11,039 |
|
میزان |
64,05,28,644 |
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے دائرہ کار کو تیز کرنے اور وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,275 مریضوں کی صحت یابی سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے) بڑھ کر 3,19,59,680 ہوگئی ہے۔
اس کے نتیجے میں ہندوستان کی صحتیابی کی شرح 97.53 فیصد ہے۔
مسلسل65ویں دن یومیہ 50,000 سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے معاملات کی تعداد 30,941 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد3,70,640 ہے۔جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والوں کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرہ معاملات کا محض 1.13 فیصد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں بڑی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 13,94,573 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک 52.15 کروڑ (52,15,41,098) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ایک طرف جب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 2.51 فیصد ہے، جو گزشتہ 67 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح بھی سردست 2.22 فیصد ہے، جو پچھلے 66 دن میں 3 فیصد سے بھی کم اور مسلسل 85 دنوں میں 5 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے ۔