ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کاری مہم نے مجموعی طور پر 50 کروڑ کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کے 58,08,344 سیشنز منقد کئے گئے ، جس میں مجموعی طور پر 50,10,09,609 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57,97,808 ٹیکے لگائے گئے۔
ان میں شامل ہیں:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,28,986 |
دوسری خوراک |
79,53,278 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,82,06,470 |
دوسری خوراک |
1,16,55,584 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
17,26,01,639 |
دوسری خوراک |
1,12,87,774 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
11,08,54,315 |
دوسری خوراک |
4,19,57,311 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
7,80,50,150 |
دوسری خوراک |
3,81,14,102 |
|
مجموعی تعداد |
50,10,09,609 |
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,10,55,861افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ 40,017مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.37 فیصد ہو گئی ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 38,628 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ 41 دن سے مسلسل 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ یہ سب مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر ممکن ہوا ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد آج 4,12,153 ہے، جو کہ ملک بھر میں مجموعی مثبت معاملوں کا 1.29 فیصد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور پورے ملک میں مجموعی طور پر 17,50,081ٹیسٹگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک47.38 کروڑ (47,83,16,964) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح سردست 2.39 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 2.21فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل 61 ویں دن بھی 5 فیصد سے نیچے ہے۔