Urdu News

بھارت نے اب تک اکہتر ملکوں کو بھارت میں بنائے گئے پانچ کروڑ چھیاسی لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین فراہم کیا

بھارت نے اب تک اکہتر ملکوں کو بھارت میں بنائے گئے پانچ کروڑ چھیاسی لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین فراہم کیا


بھارت نے اب تک اکہتر ملکوں کو بھارت میں بنائے گئے پانچ کروڑ چھیاسی لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین فراہم کیا

بھارت نے ابھی تک تقریباً اکہتر ملکوں کو بھارت میں بنائےگئے پانچ کروڑ چھیاسی لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین سپلائی کئے ہیں۔اِن میں سے 81 لاکھ سے زیادہ ٹیکے 37 ملکوں کو گرانٹ کی امداد کی شکل میں مفت فراہم کئے گئے ہیں، جب کہ ایک کروڑ 65 لاکھ ویکسین لگ بھگ 31 ملکوں کو Covaxسہولت کے تحت سپلائی کئے گئے۔

ویکسین میتری پہل کے تحت گرانٹ کی امداد کی شکل میں سب سےپہلے، جن ملکوں کو بھارتی ویکسین دستیاب کرائے گئے، اُن میں بنگلہ دیش، میانما، نیپال،بھوٹان، مالدیپ، موریشس، سری لنکا، سیشلز، بحرین، Omanاور افغانستان شامل ہیں۔ Covaxدنیا کے دو تہائی سے زیادہ ملکوں کے ساتھ منفرد عالمی اشتراک کا ایک حصہ ہے، جو کووڈ سے بچاو کے ویکسین کی مساویانہ فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر مل کر کام کررہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ تین کروڑ 39 لاکھ سے زیادہویکسین کمرشیل بنیاد پر چوبیس ملکوں کو بھیجے گئے ہیں۔ بھارت نے ڈیڑھ مہینے سے زیادہعرصے پہلے مختلف ملکوں کو کووڈویکسین سپلائی کرنے کے لیے اپنی ویکسین میتری پہل کا آغازکیا تھا۔ بھارت میں بنائے گئے ٹیکوں کی سپلائی کے لیے مختلف ملکوں سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد سرکار نے گرانٹ امداد کے تحت بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش، نیپال، میانمااور سیشلز کو 20 جنوری کو کووڈ ویکسین کی سپلائی شروع کی تھی۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ویکسین تیار کرنے اور اِس کی دستیابی کی بھارت کی صلاحیت کو کووڈ عالمی وبا سے نمٹنے والے ہر ملک کی مدد کی خاطر بھارت کے عہد کے تناظرمیں ایسا کیا جارہا ہے۔

Recommended