Urdu News

ہندوستان ، کورونا ویکسین کے لیے قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے لگار رابطے میں

@COVIDNewsByMIB

ہندوستان، کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہے۔مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ملکی اور فائزر اور ماڈرنا جیسے بین الاقوامی ویکسین مینو فیکچررز کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے تاکہ ملک میں مزید کووڈ19 ویکسین دستیاب کرائی جاسکے۔

 صحت کی وزارت نے کہا کہ ٹھوس اقدامات اس بات کا اشارہ ہیں کہ حکومت ملک میں ویکسین کی پیداوار بڑھانے اور کووڈ ٹیکہ کاری کے قومی پروگرام کے لیے مطلوبہ ویکسین ڈوزیز کی سپلائی کی غرض سے غیر ملکی ویکسین مینو فیکچررز کو راغب کرنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ اس نے کہا کہ ابھی تک بھارت ٹیکہ کاری کی اپنی مہم میں کووڈ19 کے خلاف تین ویکسین استعمال کر رہی ہے۔

ان میں بھارت میں تیار دو ویکسین۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ اور بھارت بایو ٹیک کی کوویکسین شامل ہیں،جنھوں نے مئی 2021 میں تقریباً سات کروڑ 92 لاکھ ویکسین ڈوزیز سپلائی کی ہیں۔

روس کی اسپوتنک وی تیسری ویکسین ہے جسے ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا، ڈی سی جی آئی نے ہنگامی صورت حال میں محدود استعمال کی منظوری دی ہے۔ یہ کچھ پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال ہو رہی ہے اور آنے والے دن میں اس میں اضافے کی توقع ہے۔

اس نے کہا کہ محدود دستیابی کے باوجود بھارت نے صرف 130 دن میں 20 کروڑ لوگوں کا احاطہ کرنے میں بہتر کارکردگی پیش کی ہے جوکہ دنیا میں تیسری سب سے بڑی کوریج ہے۔ 

Recommended