Urdu News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد141 کروڑسے تجاوزکرگئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 66 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

 نئی دلّی  ،25دسمبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 66,09,113  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 141 کروڑ (1,41,01,26,404) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,49,64,300 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,86,851

دوسری خوراک

96,75,320

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,84,748

دوسری خوراک

1,68,24,869

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

49,24,32,222

دوسری خوراک

31,18,78,657

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

19,28,71,451

دوسری خوراک

14,50,15,710

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,04,64,476

دوسری خوراک

9,21,92,100

مجموعی تعداد

1,41,01,26,404

پچھلے 24 گھنٹے میں 7,286 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,42,23,263 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.40  فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OYOK.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 58دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  15,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 7,189  نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GIZO.jpg

سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد77,032 ہے، جو 579 دنوں میں سب سے کم ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.22 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047WE3.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 11,12,195 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 67.10 کروڑ (67,10,51,627) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.60 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ41دنوں سےایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.65فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 82 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار 117  دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Recommended