نئی دہلی، 10نومبر 2021/آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57,54,817 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندستان میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 110 کروڑ (1,10,23,34,225) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,12,38,854 سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,79,922 |
دوسری خوراک |
92,97,352 |
|
صف اول کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,73,373 |
دوسری خوراک |
1,61,02,356 |
|
18 سے 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
42,81,52,713 |
دوسری خوراک |
16,02,59,021 |
|
44 سے 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
17,72,47,072 |
دوسری خوراک |
10,18,78,442 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
11,11,04,883 |
|
6,95,39,091 |
||
میزان |
1,10,23,34,225 |
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 13,878 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے)3,38,00,925 ہوگئی۔
نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.25 فی صد ہے۔
مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت لگاتار 137 دنوں سے قائم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13,091 نئے معاملات سامنے آئے۔
اس وقت مریضوں کی تعداد 1,38,556 ہے جو کہ 266 دنوں میں سب سے کم سطح ہے۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.40 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11,89,470 ٹسٹ کئے گئے۔ ہندستان میں اب تک مجموعی طور پر 61.99 کروڑ سے زیادہ (61,99,02.064) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.18 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 48 دنوں سے 2 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 1.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح گزشتہ 38 دن سے لگاتار 2 فیصد سے نیچے رہی۔ جبکہ اب یہ لگاتار 73دنوں سے 3فیصد سے نیچے ہے۔